ابنا: يہ مظاہرے شکاگو شہر کے ايک اہم ترين تجارتي مرکز پر ہوئے ہيں جسے بعض ماہرين جنوبي امريکہ کا وال اسٹريٹ قرار ديتے ہيں- امريکي عوام کا کہنا ہے کہ وہ ان مظاہروں کے ذريعے امريکہ کے سياسي ميدان ميں تجارتي کمپنيوں کے تسلط کي جانب توجہ دلانا چاہتے ہيں-
مظاہرين نے شکاگو کے مرکز ميں واقع بينک آف امريکا کي عمارت کي جانب اور بعد ازاں اس جانب مارچ کيا جہاں ڈيموکريٹک پارٹي کا قومي اجلاس ہونے والا ہے-
امريکہ کي ڈيموکريٹک پارٹي کا قومي کنوينشن چار ستمبر کو شکاگو ميں ہونےوالا ہے-
يہ اجلاس ايسے وقت ميں ہورہا ہے جب سنيچر کے روز سے امريکہ ميں مظاہروں کا نيا سلسلہ شروع ہوگيا ہے اور اتوار کے روز ہزاروں امريکي شہريوں نے شکاگو کے شرلوٹ پارک ميں احتجاجي اجتماع بھي کيا تھا جس ميں مختلف شعبہ ہائے زندگي سے تعلق رکھنے والي اہم شخصيات بھي شريک تھيں- شکاگو مظاہرے ميں شريک لوگ امريکي بينکوں کي ظالمانہ پاليسيوں اور تجارتي کمپنيوں کي سياسي بالادستي کے خلاف نعرے لگا رہے تھے_
.....
/169